زیارات مقامات مقدسہ پر جانے والے ذائرین کیلئے بائے ایئر سستا متبادل حل تلاش کیا جائے، یاسمین رحمان

22 فروری, 2013 13:40

yasmeen rehman شیعت نیوز کے نما ئندے کے مطابق  وزیراعظم کی سابق مشیر برائے ترقی خواتین اور رکن قومی اسمبلی یاسمین رحمان نے کہا ہے کہ زیارت مقدسہ کے لئے جانے والے زائرین کے لئے بائے ائیر کوئی سستا متبادل حل تلاش کیا جائے۔  یاسمین رحمان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے لئے جدید اسلحہ کے لائسنس فراہم کئے جائیں۔ اس سوال پر کہ وعدے ہو جاتے ہیں پورے نہیں ہوتے، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہمارے وفد کی لیڈرشپ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی تین رکنی کمیٹی تشکیل دیں، تاکہ یہ کمیٹی گورنر کی نگرانی میں ان تمام مطالبات کو متعلقہ حکام سے پورا کروائے۔ اگر کوئی شکایت ہو تو وہ وفاقی حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

3:09 شام اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔