لندن؛ شيعوں كا پاكستان كے ہائی كمشن كے سامنے احتجاجی دھرنا

19 فروری, 2013 17:54

londonلندن میں مقيم شيعہ مسلمانوں نے كوئٹہ میں شيعوں كے قتل عام كے خلاف احتجاج كے لیے پاكستانی ہائی كمشن كے سامنے دھرنا ديا ہے ۔
دھرنا برطانیہ كی مجمع امامیہ اور يورپ كی شعیہ علما مجلس كی دعوت پر لندن میں پاكستانی ہائی كمشن كے سامنے ديا گيا ہے ۔

يورپ كی شيعہ علما مجلس نے اعلان كيا : لندن میں شيعوں كا یہ احتجاجی دھرنا كوئٹہ میں شيعہ نسل كشی كی مذمت كے لیے ہے جو پاكستان میں مظاہروں كے اختتام تك جاری رہے گا ۔

اسی طرح پاكستان كے تمام شہروں میں عوام نے مظاہروں اور احتجاجی ريليوں كے ذريعے ملك میں شيعہ مسلمانوں كے وحشيانہ قتل عام كی پرزور مذمت كی ہے ۔

8:02 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top