کراچی: اورنگی ٹاون میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ باپ بیٹا شہید

10 فروری, 2013 09:31

amjad aliشیعیت نیوز کے نمائندے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کالعدم سپاہ یزید صحابہ/لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے انجم علی اور آصف علی شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سید انجم علی زیدی ولد قیصر عباس زیدی اور اُن کے بیٹے سید آصف علی زیدی ولد سید انجم علی زیدی کار میں سوار اورنگی ٹاون رئیس امروہی سوسائٹی سے گزر رہے تھے کے گھات لگائے دہشتگردوں نے کار پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں انجم علی اور اُن کے فرزند آصف علی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کو قانونی معاملات کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے امام بارگاہ باب علم منتقل کیا جائے گا۔ دونوں مومنین بطور ملازمت قطر اسپتال سے منسلک تھے۔

4:01 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔