کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی

06 فروری, 2013 09:36

central jailسینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد جیل نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے دس بڑے دہشت گردوں سمیت متعدد دہشت گرد قید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ سینٹرل جیل پر بارود سے بھرا ٹرک ٹکرایا جائے گا اور بنوں جیل طرز کا حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں سینٹرل جیل کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سیکورٹی میں ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

3:28 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top