گلگت: بسین کے مقام پر دہشتگردوں کی فائرنگ، نیبر علی شیعہ مومن شہید

23 دسمبر, 2012 10:08

shiitenews shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلگت کے علاقے شوٹی علی آباد بسین بورڈ کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ(قاضی نثار گروپ) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے نیبر علی خان ولد محمد شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والا شیعہ نوجوان نیبر علی خان ولد محمد گلگت کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ شہید نیبر علی خان ولد محمد کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں علاقے مین کئی سو شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناچکے ہیں۔ حکومتی ادارے ان دہشتگردوں کے سربراہ قاضی نثارکو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں۔

11:00 صبح اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔