پاکستان

کراچی: عاشق عباس شہیدکی نماز جنازہ خراسان روڈ نمائش پر ادا کردی گئی

shaheed asiq abbasنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا نزد مسجد تھانوی کے پاس امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 45 سالہ عاشق عباس ولد فضل عباس شہید ہوگئے تھے ۔

شہید عاشق عباس ولد فضل عباس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر زکے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید عاشق عباس ولد فضل عباس کے سر پر دو گولیاں ماری ہیں جس کی وجہ سے موقعے پر عاشق عباس دم توڑ گئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق شہید عاشق عباس ولد فضل عباس کا جسد خاکی فاطمیہ غسل خانہ نمائش منتقل کیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ بعد نمازظہرین خراسان روڈ نمائش پر مولانا صادق رضا تقوی کی زیراقتداء کردی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button