پاکستان

زخمی مہضر زہرہ کراچی کی ملالہ ہے، گورنر عشرت العباد کی عیادت کے موقع پر گفتگو

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد زخمی مہضر زہرہ بنت شہید نذر عباس کی عیادت کرتے ہوئےمہضر زہرہ کراچی کی ملالہ ہے، ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے زخمی مہضر زہرہ کی گیارہ روز گذرنے کے بعد عیادت کے موقع پر مقامی ہسپتال میں کہی۔ واضح رہے کے شہید نذر عباس کی بیٹی ۱۲ سالہ زخمی مہضر زہرہ کی عیادت کیلئے ارباب اقتدار میں سے ۱۱ دن تک عیادت کیلئے کوئی نہیں آیا تھا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آج شام آغا خان ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونیوالی طالبہ سیدہ مہضرزہرہ زیدی کی عیادت کی۔ سیدہ مہضرزہرہ زیدی گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہوئی تھیں جبکہ اس ہی واقعے میں ان کے والد نذر عباس شہید ہوئے تھے ۔ گورنر سندھ نے سیدہ مہضرزہرہ زیدی کے عزم و حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کی ملالہ ہیں۔ حصول تعلیم کے لئے جاتے ہوئے انہیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ۔ گورنر نے سیدہ مہضرزہرہ زیدی کے اقارب اور ڈاکٹرز سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے سیدہ مہضرزہرہ زیدی کے علاج پر آنیوالے تمام اخراجات اور ضرورت کے مطابق دنیا میں کہیں بھی علاج کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button