پاکستان

امام علی ابن الحسین (زین العابدین )علیہ السلام کا یوم شہادت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

imam sajjad 0003شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق 25محرم الحرام یوم شہادت امام علی ابن الحسین (زین العابدین )علیہ السلام دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہادتِ امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی مجالسِ عزاء کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔ مختلف امام بارگاہوں میں بعد ختم مجلس شبیہء تابوت امام زین العابدین علیہ السلام برآمد ہورہے ہیں ۔علماء کرام وذاکرینِ عظام فضائل و مصائبِ امام سید سجادعلیہ السلام بیان کر رہے ہیں ۔ امام ز ین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس رات گئے تک جاری رہیں گے۔ آپ کا نام علی بن حسین (ع) ہے، آپ نوجوانان جنت کے سردار حضرت امام حسین (ع) کے فرزند ارجمند ہیں۔ آپ کے بہت سے القابات ذکر کیے گئے ہیں، جن میں زین العابدین اور سجاد زیادہ مشہور ہیں۔ آپ خاندان رسالت کے عظیم فرزند تھے، زہد وتقویٰ اور عبادت خداوندی میں بے نظیر و بے مثال ہیں۔ آپ کا سب سے مشہور لقب زین العابدین ہے، اس کا مطلب عبادت گزاروں کی زینت ہے، یہ لقب آپ کو آپ کی کثرت عبادت کی وجہ سے دیا گیا۔ آپ ایک رات میں ہزار ہزار رکعت نماز ادا کیا کرتے تھے۔ آپ کی کنیز سے آپ کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے کہا میں سالوں امام کی خدمت میں رہی، میں نے ہمیشہ امام کا معمول دیکھا کہ دن کو وہ روزہ رکھتے اور رات عبادت خدا میں گزار دیتے۔آپ عبادت گزاروں کے سید وسردارہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button