پاکستان

ملک میں جان بوجھ کر شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir گلگت بلتستان کے لوگوں میں جس قدر حب الوطنی ہے اتنا ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں میں نہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اس خطے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ حافظ حسین نوری کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کو جان بوجھ کر لڑانے کی سازش ہو رہی ہے اور نتیجے میں پاکستان کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکار کبھی کسی ملک دشمن سرگرمی میں آج تک ملوث نہیں ہوئے بلکہ ہمیں یہ فخر حاصل ہے کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی جماعتوں کو ابھارا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے جو اس ملک کو انتشار سے نکال کر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ علامہ حافظ حسین نوری کی علمی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button