شیعوں کے قتل میں طالبان نہیں متحدہ قومی موومنٹ ملوث ہے، آفاق احمد

01 دسمبر, 2012 15:58

afaq ahmedمہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ کراچی میں شیعوں کے قتل عام میں طالبان ملوث ہیں۔ جمعہ کے روز اپنے پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یقین سے کہتے ہیں کہ کراچی میں شیعوں کوہدف بناکر قتل کرنے میں ان کی حریف جماعت متحدہ قومی موومنٹ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد دہشت گردی کے ذمے دار ہیں۔ کراچی کے قتل عام میں ایک تکون ملوث ہے جس میں الطاف حسین، عشرت العباد اور وزیر داخلہ رحمان ملک شامل ہیں۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عشرت العباد کو برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

10:57 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top