پاکستان

کراچی: شاہ فیصل ٹاون میں دوکان پر فائرنگ، ریاض حسین شہید، مہدی شاہ زخمی،

riazکراچی کے نواحی علاقے شاہ فیصل گرین ٹاون میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ریاض حسین نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے جبکہ مہدی شاہ نامی مومن زخمی ہوگئے ہیں۔

شاہ فیصل گرین ٹاون میں واقع نسیم جرنل اسٹور پر نقاب پوش کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے دوکان میں گھس کر پہلے مہدی شاہ کو دریافت کیا، مہدی شاہ کی شاخت کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر ریاض حسین مہدی شاہ سے لپٹ گئے جس کے نتیجے میں ریاض حسین موقعے پر شہید ہوگئے اور مہدی شاہ شدید زخمی ہوگئے۔

گزشتہ 3 گھنٹوں میں 4 شیعہ مومنین کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے دو مومنین شہید اور دو زخمی ہیں۔ اس سے قبل دہشتگردوں نے شہید ملت روڈ پر فائرنگ کرکے نظر عباس کو شہید اور 12 سالہ بچی سیدہ مظہر زہرہ زخمی ہوگئی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button