پاکستان

لکی مروت، ماتمی جلوس کے قریب خودکش حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

shiitenews breaking news مقامی ذرائع کے مطابق محلہ سیداں میں 8محرم الحرام کا ماتمی جلوس جونہی امام بارگاہ سے برآمد ہوا تو کچھ فاصلے پر دھماکہ ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 لکی مروت میں ماتمی جلوس کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مقامی ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقہ محلہ سیداں میں 8محرم الحرام کا ماتمی جلوس جونہی امام بارگاہ سے برآمد ہوا تو کچھ فاصلے پر دھماکہ ہو گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، حملہ آور نے اس علاقہ کے اندر جانے کی کوشش کی تھی ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، دھماکہ کے بعد لکی مروت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button