پاکستان

اورنگی ٹاؤن کراچی میں 18سالہ نوجوان سپاہ یزید کے ہاتھوں شہید

shujat aliکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے حبیب بینک کوارٹر کے نزدیک کل رات امریکی سعودی نواز کالعدم سپ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 18سالہ نوجوان شجاعت علی شہیدہوگیا ۔شہید شجاعت علی ڈاکٹرامتیاز علی کا بیٹا تھا جسیاورنگی ٹاؤن کے علاقے حبیب بینک کوارٹر کے نزدیک کل رات امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھادہشت گردوں نے انتہائی قریب سے دو گولیاں شجاعت علی کے سر میں ماریں شدید زخمی حالت میں شجاعت علی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی طاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ بعد ازاں میت کو عباسی شہید ہسپتال سے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی منتقل کر دیا گیا ۔شہید شجاعت علی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ین امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں مولانا محمد صادق رضوی کی اقتدا میں ادا کر دی گئی ،ہزاروں کی تعداد میں عزادار نماز جنازہ میں شریک تھے بعد ازاں لبیک یا حسین (ع)کی صداؤں میں شہید شجاعت علی کو قبرستان وادی حسین میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہشہید شجاعت علی پاکستان میں سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کا ایک بہت بڑا علمبردار تھا اس کی ہمیشہ کوشش ہوتی تھی سوشل میڈیا کے ذریعے آس پاس میں ہونے والے تازہ حالات و واقعات اور مظالم سے لوگوں کو آگاہ رکھے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شیعہ عمائدین ، فعال افراد اور جوانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button