پاکستان

لیاقت بازار میں دہشتگردوں کی فائرنگ، عبدالخالق نامی شیعہ شدید زخمی

shia zakhmi shiitenewsمزید تفصیلات کے مطابق عبدالخالق عُرف خالقُ کی لیاقت بازار میں زیورات کی دوکان ہے۔ شیعہ مومن عبدالخالق اپنی دوکان میں بیٹھے ہوئے تھے کے امریکی سعودی نواز  کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوکان کے مالک عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں اُن کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جار ہی ہے مومنین سے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

البتہ دوکان کے گارڈ کی فائرنگ سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد واصل جہنم ہوگیا۔ باقی تمام دہشتگرد اپنے اباواجداد کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کالعدم لشکر جھنگوی/ کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں کسی شیعہ مسلمان پر مُسلح حملہ کوئی آج کی بات نہیں، کئی سالوں سے کالعدم جماعتیں جنہیں ملک دشمن قرار دیا گیا تھا سعودی عرب کی ایماء پر شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ ہر دور کی حکومت ان دہشتگردوں سے خوفزدہ نظر آتی ہے اور ہر دور کی سکیورٹی اداروں پر ضیاء لعنتی کی باقیات کا قبضہ نظر آتا ہے جو براہراست اپنے دہشتگردوں کو مدد فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button