پاکستان

ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو گورنر ہاوس اور وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کریں گے ، مولانا مرزا یوسف حسین

mirza yousf hussainکراچی (اسٹاف رپورٹر( مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی بھر میں یوم احتجاج کی مناسبت سے جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں کیا گیا ۔جامع مسجد نور ایمان پر احتجاجی مظاہرے سےمولانا مرزا یوسف حسین اور مولانا محمد حسین کریمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں شیعان حیدر کرار کے قتل عام کے ذمہ دار گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ ہیں۔ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر 12سے زائد ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اکابرین، انجینئرز، علمائے کرام اور کاروباری حضرات کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے، اگر دہشت گردوں کی سرکاری سرپرستی بند نہ کی گئی اور قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو وزیراعلی اور گورنر ہاوس کا گھیراو کریں گے۔ نا اہل سندھ حکومت اور اس کے اتحادیوں کو شیعہ قتل عام پر خاموشی کے نتائج آئندہ الیکشن میں بھگتنے پڑیں گے، ملت جعفریہ کے ووٹوں پر اقتدار کے مزے لوٹنے والے سن لیں کہ شیعہ قتل عام پر زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریں وگرنہ آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں بھی نہیں بچ سکیں گی۔

رہنماوں نے کہا کہ ہمیں باخبر ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان میں امریکن قونصل خانوں پر لبیک یارسول اللہ(ص) کا پرچم لہرانے کی سزا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو شروع کرنے کے لئے کالعدم تنظیموں کو یہ ٹاسک دیا گیا ہےاورکالعدم تنظیموں کے دہشت گرد سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شیعہ افراد کا قتل عام کر کے امریکیوں سے اس کا معاوضہ وصول کریں گے۔ رہنماوں نےکہا کہ ملکی سالمیت کے لئے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، ہم حکومتی اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے ہرگز مطمئن نہیں بلکہ ہمیں یہ یقین ہے کہ ہماری نسل کشی میں ریاستی اداروں کا بھی برابر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی قاتل نہ پکڑا جانا اور پے در پے تشیع کے قتل عام یہ حکومتی عناصر کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔رہنماوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور اسلام میں ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے،ہمیں معلوم ہے ریاستی ادارے اس وقت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر حالات ایسے رہے تو ہم عزت کی موت کوذلت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہوئے ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ملک دشمن عناصر کو بتا دیں گے کہ حیدر کرار(ع) کے ماننے والے سر تو کٹا سکتے ہیں لیکن جھکا نہیں سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button