کراچی: امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ، 25 سالہ خرم شہید

شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق ملک پاکستان کے صوبے سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں امریکی سعودی نوز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان خرم شہید ہوگئے۔
امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے 25 سالہ شیعہ نوجوان خرم حسین ولد اظہر حسین کو اورنگی ٹاون چشتی نگر میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ شیعہ نوجوان خرم حسین ولد اظہر حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے خرم حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے امام بارگاہ رضویہ امام منتقل کی جارہی ہے۔جبکہ شہید خرم حسین مجلس وحدے مسلمین کراچی ڈویژن ڈسٹرکٹ ویسٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے اور ایک فعال کارکن تھے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا کہنا تھا کراچی میں امریکی ایماءپر کراچی میں ایک بار بھر سوچی سمجی سازش کے تحت ایک پار بھر فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دی جارہی ۔








