علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں، آقائے حسین درویش

05 جون, 2012 08:57

hussain darveshپاکستان میں تعینات ایران کے نائب سفیر آقائے حسین درویش کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم علی کے فقیر ہیں اور علی ع ہمارے مشکل کشاء ہیں۔
نبی اکرم ص نے کہا تھا کہ ذکر علی ع عبادت ہے۔ آج علی ع کی سالگرہ ہے، جب ہم کسی کی سالگرہ پر جاتے ہیں تو ایک تحفہ لیجاتے ہیں، آج ہم علی ع لئے کیا تحفہ لائے ہیں۔؟ دراصل ہم انہیں وہی کچھ دے سکتے ہیں جو علی ع ہم سے چاہتے ہیں، جو کچھ علی ع اپنے شیعوں سے چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایران کے نائب سفیر آقائے حسین درویش نے ولادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقدہ ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایرانی نائب سفیر کا کہنا تھا کہ علی علیہ السلام ہم سے چاہتے ہیں کہ ہم علم و معرفت حاصل کریں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون ہے۔ ہم علی ع کے فقیر ہیں، علی ع ہمارے مشکل کشاء ہیں۔ آقائے حسین درویش کا کہنا تھا کہ دوران منقبت میں دیکھا کہ لوگ گریہ کر رہے ہیں اور ان کی آنکھون سے اشک جاری ہیں، اس کا مطلب ہے کہ علی علیہ السلام نے آپ حضرات کی حاضری کو قبول کر لیا ہے۔

12:26 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔