کرم ایجنسی( نمائندہ خصوصی )۔ مسافر گاڑی پر لوئر کرم میں ایک بار پھر حملہ،بچوں و خواتین سمیت متعدد زخمی

23 مئی, 2012 09:42

Parachinar bus attackبدھ کی صبح پشاور سے پاراچنار جانی والی مسافر کوچ پر لوئر کرم احمدی شمع کے علاقے میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس سے گاڑی میں سوار بچوں و خواتین سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے جب کہ دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گاڑی میں سوار مسافر زخمیوں کے مطابق سیکورٹی چیک پوسٹس اور نگرانی کے باوجود دہشت گرد گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے جب کہ سیکورٹی فورسز نے عین موقع پر کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ عمل پاراچنار کے طوری بنگش قبائل کے ساتھ ریاستی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں سیکورٹی ادارے اور طالبان دونوں برابر کے شریک ہیں۔
یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کھلنے کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے خلاف ورزی کا یہ بیسواں حملہ ہے لیکن اب تک ان خلاف ورزیوں پر کوئی اقدام یا سزا اور معاہدے میں طے شدہ جرمانے کی رقم نہ لینا شکوک و شبہات کو مذید فروغ دے رہا ہے۔

3:10 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔