پاکستان

امامیہ سپریم کونسل کا قیام حقوقِ ملت تشیع کے دفاع میں موثر ثابت ہوگا۔ آغا راحت حسینی

Shiitenews Agha-Rahat-Hussainiگلگت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان اور شیخ جعفری نے ملاقات کی اور سانحہ کوہستان کے بعد پیدا ہونے والی صو رتحال پر غور کیا ۔ ملاقات میں سانحہ کوہستان کے بعد کامیاب احتجاجی تحریک پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور متفقہ طور پر امامیہ سپریم کونسل کے قیام کا اعلان کر دی گیا۔ 
قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ امامیہ سپریم کونسل کا قیام ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ میں مددگار اور استحکام پاکستان کیلئے بھی موثر ثابت ہوگا۔ آغا راحت نے مزید کہا کہ ملت تشیع کے حقوق کو سلب کیے جانے کا عمل فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے اور سازشی عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہئے کیونکہ یہ عناصر صرف شیعت کے دشمن نہیں بلکہ انکی سازشیں پاکستان کے استحکا م کیلئے بھی خطر ناک ہیں ۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button