پاکستان

کراچی: ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ پولیس اہلکار غلام عباس شھید، جبکہ ایک حملے میں اظفر نقوی زخمی

Shiitenews-Shaheed-Ghulam-Abbas-2کراچی: ناصبی دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے میں گلبرگ پولیس کوارٹر کے رہائشی غلام عباس شھید، جبکہ ایک حملے میں اظفر نقوی زخمی۔
شیعت نیوز کے نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واٹر پمپ کے قریب کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں نے شیعہ پولیس اہلکار غلام عباس جن کی عمر 55 سال بتائی جارھی ہے شہید کردیا۔
شہید غلام عباس کو سپاہ صحابہ کے درندہ صفت دھشتگردوں نے آج شب واٹرپمپ کارڈیو اسپتال کے قریب  فائرنگ کرکے اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ ۔ شھید کا تعلق میانوالی سے ہے، اور کراچی میں گلبرگ پولیس کواٹر میں مقیم  تھے۔
شھید غلام عباس کی میت اس وقت مسجد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کر دی گئی ہے جہاں غسل و کفن کے بعد اُن کے آبائئ گاوں میانوالی روانہ  کر دی جائے گی۔
جبکہ اس افسوس ناک واقع کے چند ہی گہنٹوں بعد جبکہ کراچی کے ہی علاقے ایف۔بی۔ایریا میں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان اظفر نقوی شدید زخمی کردیا، تاہم آن کی جان خطرے سے باہر ہے۔ اظفر نقوی سندھ ھائی کورٹ کے ملازم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button