پاکستان

گلگت میں احتجاجی تحریک کا آغاز, آج رات تمام گھروں کی چھتوں سے اذان دی جائیگی۔آغا راحت

Shiitenews Agha-Rahat-Hussainiگلگت بلتستان میں احتجاجی تحریک کا آغاز آج رات سے گلگت بلتستان کے تمام گھروں کی چھتوں سے اذان دے کر کیا جائے گا۔ آج رات 8:30 بجے شب گلگت بلتستان کی تمام مساجد اور گھروں کی چھتوں سے "الله و اکبر اور یا ابا صالح المهدی (ع) ادرکنی” کی صدائیں بلند کریں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلات کے مطابق، آغا سید راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، سانحہ کوہستان پر حکومت کو دی گئی مدت اب ختم ہو چکی ہے، اور ہم نے اپمی تمام حجتیں پوری کر لی ہیں۔ اب کوئی مزاکرات نہیں ہونگے۔
آغا راحت الحسینی نے کہا کہ، رحمان ملک نے ملت کے ساتھ جھوٹ بولا اور ملت جعفریہ کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے، حکومت نے ملت فعفریہ کے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی، ہم نے ہر ممکن کوشش کی حکومت سے تعاون کرنے کی۔ مگر اب کوئی مزاکرات نہیں ہوں گے، کل سے ملت جعفریہ پورے گلگت بلتستان میں ایک مرتبہ پھر بھر پور احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے اور اب شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری اور ہمارے تمام مطالبات پر عمل درآمد تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔
آغا راحت الحسینی نے کہا کہ، آج رات 8:30 بجے شب گلگت بلتستان کی تمام مساجد اور گھروں کی چھتوں سے "الله و اکبر اور یا ابا صالح المهدی (ع) ادرکنی” کی صدائیں بلند کرکے اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button