پاکستان

متعصب پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، فیصل آباد جیل کا قدیمی امام بارگاہ جلد تعمیر کیا جائے

labik yahussainفیصل آباد کے سینٹرل جیل کے قدیمی امام بارگاہ جسے چند روز قبل منہدم کر دیا گیا تھا، تازہ ترین اطلات کے مطابق متعصب جیل سپریٹنڈنٹ  طارق بابر نے اپنی نگرانی میں امام بارگاہ کو منہدم کرایا، اور امام بارگاہ کے اندر موجود مقدسات اور قرآنی نسخوں کی بےحرمتی کی گئی۔ جس پر جیل میں موجود شیعہ قیدیوں اور عملے نے بھرپور احتجاج کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور شیعہ دشمنی میں اتنے آگے نا جائے کے واپسی کا راستہ نہ ہو، انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ، پنجاب حکومت فاالفور متعصب جیل سپریٹنڈنٹ  طارق بابر کو معطل کرئے اور جیل کے قدیمی امام بارگاہ کی ازسر نو تعمیر کرائی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے فیصل آباد میں اس واقعہ کے خلاف جمعہ کو بھرپور احتجاج کرنے کا علان کردیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button