پاکستان

گلگت: رینجرز کی فائرنگ سے زخمی شیعہ نوجوان نوید رضا شہید

shiitenews shaheed naweed razaاطلاعات کے مطابق گلگت سٹی میں متعصب رینجرز اھلکاروں کی فائرنگ سے 28 فروری کو زخمی ھونے والا شیعہ نوجوان نوید رضا پمس ہسپتال اسلام آباد میں دم توڑ گیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق سانحہ کوہستان کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے مومنین پر متعصب رینجرز اھلکاروں نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجہ میں زخمی ھونے والا شیعہ نوجوان نوید رضا پمس ہسپتال اسلام آباد میں زیر اعلاج تھا۔ جو آج اپنے مولا اور آقا سے جا ملا۔
یاد رھے کہ ظلم کی حـد اور صبر کا پیمانہ ہوتا ھے۔ جب ظلم حد سے گذر جائے تو صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوجاتا ھے۔ ایک طرف نہتے عزاداروں اور زائرین پر بے دردی سے وار کیا جاتا ھے۔دوسری طرف حکومتی اور سیکیورٹٰی ایجنسیاں ھمارے ہی لوگوں پر گولیاں برساتے ھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button