پاکستان

شیعہ نوجوان قلندر بخش کومے میں چلے گئے

Central-Jailسکھر: سکھر جیل میں وھابی ناصبی دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے قلندر بخش کومے میں چلے گئے۔ شیعت نیوز کےنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سکھر جیل میں وھابی ناصبی دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے قلندر بخش کومے میں چلے گئے۔ 
واضح رہے کہ قلندر بخش کالعدم دہشتگرد تنظیم کے علی شیر حیدری کے قتل کے الزام میں قید تھے جنکو چند روز قبل سکھر جیل میں وھابی ناصبی دہشتگردوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔
چند روز قبل سینٹرل جیل سکھر میں اچانک کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اسیر شیعہ نوجوانوں اور قلند بخش پر حملہ کردیا۔ قلندر بخش کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما علی شیر حیدری کے قتل کے جھوٹے الزام میں گرفتار ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 شیعہ اسیر زخمی ہوگئے تھے۔ جن کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔جن میں سے زخمی شیعہ نوجوان قلندر بخش کومے میں چلے گئے ہیں اور اُن کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button