پاکستان

وزیر داخلہ کو ہوش آگیا۔ شیعہ مخالف نعرے بازی کا نوٹس۔ لدھیانوی کے خلاف ایف آئی آر درج

siphae sahbah malik ishaq ssp lj-300x260نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے حکم پر تھانہ مارگلہ پولیس نے اسلام آباد میں جلسہ عام کرنے اور مسلسل شیعہ مخالف نعرے بازی کرنے پر سرگرم دہشتگرد امیر کالعدم سپاہ صحابہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے 6 مرکزی دہشتگردوں کیخلاف انسداد

دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے۔
واضع رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ نے 3 فروری کو جی نائن مرکز کراچی کمپنی اسلام آباد میں جلسہ عام منعقد کر کے ملسلسل شیعہ مخالف نعرے بازی کی تھی۔ اور کہا تھا کہ پاکستان میں ہم کسی اور کو سانس بھی نہیں لینے دیں گے۔
تعجب کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہے کہ اسلامی مملکت پاکستان کے وفاق اسلام آباد کے اندر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا جلسہ حکومتی اداروں اور سکیرٹی اداروں کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرے عام اسلام آباد کے نہایت حساس علاقے 9-G میں دندناتے ہوئے پائے گئے مگر اُس وقت پاک سر زمیں کی محافظ اہلکار دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے نطر آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button