پاکستان

تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں شیعہ رہنماء

downloadوکلا فورم سے تعلق رکھنے والے شیعہ و کلاء کی دہشت گردی کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔واقعہ کی ذمہ دار کالعدم جماعتیں اور حکومت سندھ ہیں۔شیعہ رہنماء
پاکستان چوک پر شیعہ وُکلا ء کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعد م دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی ملوث ہیں جن کوگورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سر پرستی

حاصل ہے ۔یکم محرم سے جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا گیا تو ملت جعفریہ راست اقدام پر مجبور ہوگی۔3روزہ سوگ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں شیعہ علماء
مولانا ناظر تقوی محمد مہدی ،مولانا علی انور،مولانا منور نقوی میثم عابدی و دیگر کا مذمتی بیان،
وکلا فورم سے تعلق رکھنے والے شیعہ و کلاء کی دہشت گردی کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔واقعہ کی ذمہ دار کالعدم جماعتیں اور حکومت سندھ ہیں۔پاکستان چوک پر شیعہ وُکلا ء کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعد م دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی ملوث ہیں جن کوگورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سر پرستی حاصل ہے ۔یکم محرم سے جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا گیا تو ملت جعفریہ راست اقدام پر مجبور ہوگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین، شیعہ ایکشن کمیٹی و دیگر شیعہ تنظیموں اور رہنماؤں نے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے تین وکلا ء کی بیہمانہ شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یکم محرم سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں شیعہ نسل کشی جاری ہے جس پر حکومتی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی کرنے کے بجائے انکے خلاف فوری کاروائی کرے ورنہ ملت ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا اور پھر حکومتی اعوانوں میں بیٹھے دہشت گردوں کو اوران بیرونی آقاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا شیعہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل پیرا ہوں اور ملت جعفریہ میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کریں۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا خون اس ملک کی بنیادوں میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس ملک میں امن و سلامتی کی خاطر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے لیکن ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
شیعہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہایک مخصوص شر پسند ٹولہ ملک بھر میں ہمارے مقدسات کی توہین کرتا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے انکے آگے بے بس نظر آتے ہیں، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہوش میں آجائے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا بند کردے ایسا نہ ہو کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button