پاکستان

لیاری میں امام بارگاہ اور شیعہ گھروں پر ناصبی دہشتگردوں کا حملہ

breaking newsکراچی کے علاقے نیا آباد لیاری میں واقع ڈیرھ سو سالہ قدیمی بغدادی امام بارگاہ الطاف حسین اور بشو امام بارگاہ پر ناصبی دہشتگردوں کا حملہ، صابق چیف جسٹس سجاد علی کے گھر پر فائرنگ، علم پاک کی بے حرمتی۔
شیعت نیوز کے نما ئندے کی رپوڑٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پان منڈی میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد نامعلوم افراد کی فاَئرنگ سے ہلاکت کے بعد نیا آباد لیاری میں واقع ڈیرھ سو سالہ قدیمی بغدادی امام بارگاہ الطاف حسین اور بشو امام بارگاہ، صابق چیف جسٹس سجاد علی کے گھر پر فائرنگ اور شیعہ گھروں پر کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے حملہ کردیا اورعلم پاک کی بے حرمتی کی۔
کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے امام بارگاہ میں گھس کر ٹور پھوڑ بھی کی اور علم پاک کی بے حرمتی بھی کی، اور علاقے میں موجود شیعہ گھروں پر حملہ بھی کیا۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈ  کی جوابی کاروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ پولیس اور رینجس خاموش تماشائی بنی ہے۔ جبکہ دہشتگرد علاقے میں موجود ہیں اور وقفے وقفے سے  فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button