پاکستان

علامہ سید تقی شاہ نقوی کی شہید عسکری رضا کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت

shiitenews askari raza faimly and taqi shahشیعه علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما مجمع اهلبیت پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن اور مدرسه جعفریہ مخزن العلوم ملتان کے سربراہ علامہ سید تقی شاہ نقوی کی کراچی ميں شہید عسکری رضا کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت
جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق اہالیان عبّاس ٹاؤن کی  جانب سے منعقده مجلس عزاء سے خطاب کے بعد علامہ سید تقی شاہ نقوی نے شہید علامہ حسن  ترابی  ر ح کی قبر مبارک پر فاتحہ خوانی کی اور بعد ازا ں شہید عسکری رضا کے گھر جا کر ان کے خانوادے سے ملاقات اور اظہار تعزیت  کی اور فاتحہ خوانی کی ،شہید کے خانوادے نے شیعه علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید تقی شاہ نقوی کی خدمت ميں شہید کے کیس کے حوالے سے مکمل تفصیلی رپورٹ پیش کی-

متعلقہ مضامین

Back to top button