پاکستان

کراچی: ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ، مشتاق حسین شہید

shiitenews shaheed mushtaq hussain
کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ۳۸ سالہ مشتاق حسین (مونس) ولد ریاض حسین شہید ہو گئے ۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات کراچی کے علاقے یوپی مور کے نزدیک کار شوروم (بائک کورنر) سے ۳۸ سالہ مشتاق

حسین اپنے دوست ۲۸ سالہ کامران جو اہل سنت برادر ی سے تعلق رکھتا کے ساتھ اپنی کار (اے کے اے ۰۱۲) پر سوار ہو کر نکل ہی رہے تھے، کہ کالعد م دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے مُسلح دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان مشتاق حسین اور کامران زخمی ہوگئے۔ زخمی حالت میں دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی شیعہ نوجوان مشتاق حسین شہید ہوگئے۔ جبکہ کامران جوکہ اہل سنت برادر ی سے تعلق رکھتا ہے کا عباسی شہید اسپتال میں منتقل کردیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

شپہد ہونے والے مشتاق حسین ولد ریاض حسین کی میت کو انچولی امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں نماز ظہرین کے بعد شہید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی
واضع رہے کہ شہید مشتاق حسین مختلف شیعہ اسکاوٹس، اداروں اور مومنین کی مالی معاونت بھی کرتے تھے۔
{youtube}zW2HI_a46PY{/youtube}

متعلقہ مضامین

Back to top button