پاکستان

آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ”دفاع وطن” ریلی

shiitenews bakhar map:قصر زینب س سے نکلنے والی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، امریکہ کیخلاف نعرہ بازی کی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، ضلع بھکر کی انتظامیہ اہل تشیع کیخلاف کارروائیوں کی بجائے شرپسندوں کو گرفتار کرے۔
بھکر:۔ بھکر میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ”دفاع وطن” ریلی نکالی گئی،

قصر زینب س سے برآمد ہونے والی ریلی میں طلباء سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی، ریلی کے شرکاء سے آئی ایس او بھکر ڈویژن کے نو منتخب صدر شاکر عباس، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین خان شہانی اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی اور دفاع وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پاکستان بنانے میں بھی ہمارا خون بہا تھا اور اسے بچانے کیلئے بھی ہمارا خون حاضر ہے، مقررین نے ضلع بھکر کی انتظامیہ کے رویہ پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایف آئی آر میں نامزد شرپسندوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور نہ ہی اب تک کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اہل تشیع کیخلاف بلاجواز کارروائی کی بجائے شرپسندوں پر ہاتھ ڈالے، اہل تشیع پرامن اور محب وطن ہیں مخالفین کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button