امریکہ غلط فہمی دور کر لے، پاکستان کی غیور قوم مادر وطن کےانچ انچ کا دفاع کرے گی ، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ، اب امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان میں اس کا کوئی حامی نہیں، غیرت مند پاکستانی قوم مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی ، ایم ڈبلیو ایم میڈیا ٹیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاانہوں نے سانحہ مستونگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس سانحہ کے پیچھے امریکی پالتو آلہ کاروں کا ہاتھ ہے جو بلوچستان کے بارے میں امریکی بیانات کو تقویت پہنچانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس خطے میں پاکستان کے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات بری طرح کھٹک رہے ہیں ،انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا امریکی سازش کا شکار نہ ہو ں اور آپس میں اتحاد وحدت کی فضاکو برقرار رکھیں ۔انہوں نے کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ دار ان کو ہدایت کی کہ موجودہ نازک حالات میں قوم کو امریکی سازشوں سے آگاہ رکھیں اور قومی ملی وحدت اور ہم آہنگی کو فروغ دیں ۔








