پاکستان

مختار بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے علامہ ناظر تقوی

shiitenews J S Oشیعت نیوز ۔کراچی سمیت ملک بھر میں بڑھےی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور معروف وکیل مختار بخاری کی فرقہ پرست دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد عباس ٹاون سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ ناظر تقوی نے کی۔ریلی کے شرکاء نے کراچی سمیت ملک بھرمیں ٹارگٹ کلنگ بالخصوص ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے قتل عام پر شدید نعرئے بازی کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کراچی میں ملسل ہماری شخصیات کی ٹارگٹ کلنگک کا سلسلہ جاری ہے ۔لیکن حکومت کے کان پرجوں نہیں رینگتی۔ مختار بخاری کا قتل سندھ حکومت ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وہ وعلامہ حسن ترابی کیس سمیت دیگر شیعہ اسیران کی رہائی کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اسی لئے انہیںدہشت گردوںکی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔حکومت جلدازجلد ان قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوے

متعلقہ مضامین

Back to top button