پاکستان

کراچی:دو شیعہ بھائی ناصبی وہابیوں کی فائرنگ سے شہید

martyr brothersکراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں علی باغ قبرستان کے نزدیک کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو شیعہ سگے بھائیوں کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کو کالعدم دہشت گرد تنطیموں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو سگے

شیعہ بھائیوں علی اکبر اور محمد حسین کو فائرنگ کر شہید کر دیا۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ دونوں بھائیوں کوچاکیواڑہ میں قائم علی باغ قبرستان کے نزدیک دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دونوں بھائیوں کے سر اور سینہ میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہادت ہو گئی تھی ۔
شہداء کی نماز جنازہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر روڈ پر ادا کی گئی جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شہداء کے والد عباس بھائی علی باغ قبرستان کے نگراں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button