کراچی: طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ , شیعہ شہید

کراچی میں ہفتہ کے روز ناصبی وہابی تنظیموں کے دہشت گردوں کی کاروائیوں میں شیعہ اسکاؤٹ گروپ کے اسکاؤٹ عون محمد شہید ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پاک حیدری اسکاؤٹ گروپ کے اسکاؤٹ عون محمد کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے کراچی میں شیعہ عمائدین کی نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن تا حال حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔








