پاکستان

کوئٹہ:تین شیعہ ناصبی دہشت گردوںکی فائرنگ سے شہید

shiite_news_quetta_martyredپاکستان کے صوبائی دارلحکومت بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ مسلمان شہید ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے تین شیعہ مسلمانوں کو قمبرانی کے مقام پر شہید کر دیا۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ تینوں شیعہ افراد اپنے کام سے گھر کے لئے جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے کالعدم ناصبی دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور ان کو شہید کر دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے سانحہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کی لہر کا حسہ ہے جس کے نتیجہ میں تین بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
شہیدہونے والے تینوں شیعہ عمائدین بولان میڈیکل کالج کے ٹراسپورٹر تھے جبکہ تینوں شہیدوں کے نام عاشق حسین،امجد علی اور عبد القیوم ہیں۔
دوسری جانب ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروہ نے کاروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم یہ بات واضح ہے کہ تین شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی درندے ملوث ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ کوئٹہ میں درجنو ں شیعہ عمائدین اب تک ناصبی وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہوئے شہیدہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تاحال دہشت گردوں کے خلاف کوئی مؤثر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button