پاکستان
فکر امام خمینی رہ ہی پاکستان کو استعمار سے نجات دلوا سکتی ہے
![shiitenews_iso_22nd_death_anniversary_imam_khomeni](images/stories/2011/june/shiitenews_iso_22nd_death_anniversary_imam_khomeni.jpg)
مقررین نے کہا کہ امام خمینی رہ نے اپنی ذاتی زندگی قرآن کریم کے فیضان، سیرت النبی ص سے الہام اور اہل بیت ع سے وابستگی کے ساتھ بسر کی جبکہ اپنی اجتماعی زندگی میں بھی انہوں نے قرآن و سنت اور اہل بیت اطہار ع کی سیرت کے عملی پہلوؤں سے استفادہ کیا اور عوام کو اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل کے حل کی طرف متوجہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رہ جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، امام خمینی رہ دنیائے اسلام کی ایسی معتبر شخصیت ہیں جو علمی اور تحقیقی میدان میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہیں اور عملی میدان میں بھی کامل رہبری و رہنمائی کا بہترین اور مثالی عملی نمونہ ہیں، ایسی ہمہ جہت شخصیات ہی وقت کے دھارے اور عوام کی تقدیر بدلتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ امام خمینی رہ نے اپنے اعلیٰ کردار سے تمام میدانوں میں عوام کی رہنمائی کی اور انہیں اسلامی انقلاب کے ذریعے جدید اسلامی ایران عطا کیا۔
مقررین نے مزید کہا کہ امام خمینی رہ کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کا حقیقی اور عملی تقاضا یہی ہے کہ ہم ان کی عظیم اور آفاقی تعلیمات پر خصوصی توجہ دیں۔ اپنی ذات سے لے کر اپنے معاشرے تک انقلاب برپا کرنے کے لئے امام خمینی رہ کی ذات سے استفادہ کریں، اگرچہ امام خمینی رہ کی جدوجہد سے عملی استفادہ کرنا پوری امت مسلمہ کی بلا تفریق فرقہ و مسلک ذمہ داری بنتی ہے لیکن پاکستانی عوام پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے تسلسل اور اسلامی معاشروں میں امام انقلاب کی شخصیت اور کردار کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانے کے لئے کوششیں کریں