پاکستان

کراچی:ناصبی وہابیوں کی دہشت گردی سے شیعہ نوجوان شہید

SHIITENEWS_SHIA_TARGET_KILLINGکراچی کے علاقے مجاہد کالونی نزد ایف سی ایریا میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان بلال حسین کو شہید کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجاہد کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان بلا ل حسین کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہناہے کہ شہید بلال حسین کو رات کے وقت اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کام سے فراغت کے بعد گھر کے لئے آ رہا تھا ،وہابی سلفی دہشت گردوںنے شہید کے جسم اور سر پر کئی گولیاں چلائیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ مجاہد کالونی کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی،طالبان دہشتگردوں سمیت دیگر ناصبی وہابی دہشتگردوں کے لئے محفوظ ترین پناہ گاہ ہے جہاں ناصبی دہشتگرد آرام سے رہتے ہیں۔
دوسر ی جانب شہید بلال حسین کی نماز ہ جنازہ امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کر دی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ناصبی وہابی دہشت گردوں نے مختلف کاروائیوں میں چار شیعہ نوجوانوںکو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیںلائی گئی ،بلکہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کراچی شہر دہشت گرد ناصبی اور وہابی طالبان دہشت گردو ں کے رحم و کرم پر ہے کہ وہ جہاں چاہتے ہیںمعصوم اور نہتے مسلمانوں کا خواہ وہ شیعہ ہو یا سنی خون بہا دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button