کراچی:مسجد و امام بارگاہ کے متولی ناصبیوں کی فائرنگ سے شہید

کراچی کے علاوت فیوچر کالونی میں بدھ کے روز ناصبی وہابی سلفی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ متولی موج علی پایندہ کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپور ٹ کے مطابق بدھ کے روز کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوںنے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے فیوچر کالونی کے رہائشی اور مسجد و امام بارگاہ کے متولی 55سالہ موج علی پائیندہ کو شہید کر دیا ۔واضح رہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ دو ہفتوں کے درمیان ناصبی وہابی اور کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت آئی ایس او کے سابق عیدیدار اور مولانا موج علی سمیت سات شیعہ افراد شہیدہو چکے ہیں۔








