ناصبی دہشت گردو ں کی فائرنگ38سالا شیعہ ڈاکٹر حسن آصف شہید

کراچی کے علاقہ راشد منہاس روڈ پر واقع فرحان ٹاور کے قریب ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 38سالہ شیعہ ڈاکٹر حسن آصف شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہید آصف حسن سر کاری ادارے واٹر بورڈ میں ملازمت پیشہ تھے جبکہ شہید کے ورثہ کا کہنا ہے کہ شہید آصف حسن کا تعلق لسانی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تھا اور وہ گزشتہ 8سال سے معتل تھے اور کسی قسم کے تنظیمی کاموں میں حصہ نہیں لے رہے تھے
واضح رہے کے گزشتہ 10سالوں میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 80سے زائد ڈاکٹروں کو اب تک ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیا جا چکا ہے جبکہ حکومت تاحال کسی دہشت گرد اور ان کے کسی گرہوں کو پکٹرنے میں ناکام رہی ہے







