لاہور مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھا، آئی ایس او کی مردہ باد امریکہ ریلی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام گزشتہ روز پریس کلب سے اسمبلی ہال تک ”مردہ باد امریکہ ریلی“ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید رحمن شاہ نے کی۔ ریلی میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کی پرزور انداز میں مذمت کی۔ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید رحمن شاہ، علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا احمد اقبال، مولانا ابوذر مہدوی، افسر رضا خان، حسنین رضا زیدی، حسن کاظمی، تحسیر حیدر کاظمی اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء رہبر کے فرمان پرجان بھی قربان ہے، پاکستان بنایا تھا ، پاکستان بچائیں گے۔ ریمنڈ ڈیوس کو پھانسی دو، مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، مردہ باد ہندوستان کے نعرے لگا رہے تھے۔








