پاکستان
دنیا کا مقدر اسلامی نطام میں ہی پنہاں ہے”دفاع مسلمین ریلی”
![r7](images/stories/r7.jpg)
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ تیونس سے شروع ہونے والی عوامی بیداری کی تحریک اب مشرق وسطیٰ اور افریقائی ممالک سمیت دنیا کے گوش و کنار میں پھیل رہی ہے ،دشمنان اسلام و مسلم امہ نے جس انقلاب اسلامی کو 1979ء میں دبانے کی جو سازش کی تھی وہ عملی طور پر ناکام ہوئی ہے اور انقلاب اسلامی ایران سرحدوں تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا کے گوش و کنار میں نمو دار ہو رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ تیونس میں عوامی انقلاب ہویا مصر میں امریکی ایجنٹ غاصب نا مبار ک کے غاصبانہ تسلط کا خاتمہ،لیبیا میں صہیونی ایجنٹ قذافی کے خلاف عوامی تحریک ہو یا بحرین میں حماد بن عیسیٰ جیسے امریکی نمک خوار کے خلاف عوام کا قیام ،یہ سب انقلاب اسلامی ایران کی تحریک کا نتیجہ ہے جس نے لوگوں کے دل و دماغ سے امریکی غاصبانہ تسلط کے خلاف قیام کی راہ ہموار کی ہے او ر اب انقلاب کی یہی باز گشت یونان،اور یورپی ممالک میں بھی سنائی دے رہی ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ حزب اللہ کی کامیاب مقاومت ہو یا حماس کی عظیم جد وجہد ہو،آج امت مسلمہ حقیقی اسلامی نظام کی برف بڑھ رہی ہے اور امریکا کی جانب سے صہیونی تحفظ کے لئے بنائی گئی خود ساختہ دیوار کو نابود کرنے کی طرف گامز ن ہے،دنیا بھر کے مسلمان آزادی کی جانب گامزن ہو چکے ہیں اور بیداری ہی ان کا مقدر ہے اور اسلامی نطام دنیا کا مقدر بن چکا ہے۔
مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا تھا کہ تین معصوم پاکستانی شہریوں کے قاتل امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس پر چلائے جانے والا عدالتی مقدمہ عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے ،مملکت خداداد کو امریکی سی آئی اے کی آماجگاہ نہین بننے دیں گے اس ملک کو بنانے کے لئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا تھا تاہم اس کی بقاء کی خاطر بھی لاکھوں جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں ،انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں موجود امریکی دہشت گرد سی آئی اے اور بلیک واٹر سے متعلقہ تمام امریکی جاسوس دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ،پاکستانی قوم حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر حکومت پاکستان نے امریکا کے خلاف جرات مندانہ اقدام کئے تو قوم حکومت کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،اس موقع پر شرکائے ریلی نے صہیونی ایجنٹ قذافی پھانسی کا مطالبہ کیا اور امریکا کو خبر دار کیا کہ امریکا لیبیا کے وسائل پر غاصب ہونے کی کوشش نہ کرے ۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصر اللہ شجیع،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی نورانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پیدا ہونےو الی اسلامی بیداری کی تحریکیں امریکی گماشتوں سے نفرت کا برملا اظہار ہیں اور دنیا بھر کے عوام امریکی و صہیونی آلہ کاروں اور امریکیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت امریکی جاسوس اور سی آئی اے کے ایجنت ریمنڈ ڈیوس کو سخت سے سخت سزا دے اور اپنی خود مختاری پر کسی قسم کی آنچ نہ آنے دے،اس موقع پر رہنماؤں نے بحرین،یمن،لیبیا،سمیت دیگر ممالک میں جاری عوامی تحریکوں کو امریکا کی جانب سے ہائی جیک کئے جانے پر شدید غصے کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا ناکامی سے دوچار ہو چکاہے اسی لئے شرافت کا لبادہ اوڑھ کر مظاہرین کو راہ راست سے منحرف کرنا چاہتاہے جبکہ مسلم ممالک کے وسائل پر قابض ہو نا چاہتا ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مصر میں امریکی ایجنٹ کی رخصتی کے بعد مصری فوج کی جانب سے عوامی بیداری کی تحریک کو سبو تاژ کرنے کی گھناؤنی سازشیں رچائی جا رہی ہیں جس پر امت مسلمہ سخت ایکشن لے گی ،مصری افواج کو چاہئیے کہ انتخابات کے ذریعے اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو اقتدار منتقل کریں۔اس موقع پر شرکائے ریلی نے امریکا اور غاصب صہیوی ریاست اسرائیل کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی جبکہ بحرین،یمن،لیبیا،تیونس اور مصر سمیت دنیا بھر میں اٹھنے والی عوامی بیداری کی انقلابی تحریکوں کی حمایت میں پر جوش نعرے بلند کئے اور ریلی کے اختتام پر امریکی و صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔