پاکستان

ریمنڈ ڈیوس مسٔلے پر امریکی دبا ٔو،مجلس وحدت کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

mwm_2مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پاکستان بھر میں دو معصوم پاکستانی شہریوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث بلیک واٹر کے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف ہر جمعہ اور اتوار کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ مرکزی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام بڑے شہروں  میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ رہائی کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے، یہ اہم فیصلہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر ڈالے جانے دباؤ اور حکومت پاکستان کی اس حوالے سے مبہم پالیسی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا موقف ہے کہ دو معصوم شہریوں کے امریکی قاتل کے خلاف آئین پاکستان کے تحت پاکستان کی عدالتوں میں ہی کاروائی ہونی چاہیے جبکہ بعض سرکاری شخصیات کی جانب سے اس ضمن میں جاری ہونے والے بیان ابہام پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button