کوئٹہ:دہشت گردی کی اصل جڑ امریکا اور اسرائیل ہیں

معورف شیعہ عالم و سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں اور بلخصوص کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں میں امریکا اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ وسینیٹر علامہ عباس کمیلی،علامہ مقصود ڈومکی،ہزارہ قومی جرگہ کے رہنما حاجی عبد القیوم چنگیزی نے کوئٹہ میں جمعہ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں عالمی استعمار امریکا ،اسرائیل،بھارت اور برطانیہ سمیت دیگر ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں جو کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔رہنماؤںکاکہنا تھا کہ دہشت گرد غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر ملک کی سرکاری عمارتوں،دفاتر،بازاروں،مساجد،امام بارگاہوں اور جلوسوں سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردی انجام دے کر بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،لہذاٰ حکومت کو چاہئیے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات پر کنٹرول کرنے کے لئے موثئر حکمت عملی وضع کرے اورغیر ملکی اشاروں پر دہشت گردی کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اس موقع پر صابر کربلایٔ،کامران حسین،قمر عباس(صدر آٔیی ایس او کؤٹہ ) کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔








