![](media/k2/itemss/srcc/fa985158ac4319ba7fc9be796c70769c.jpg)
![mwmrefile](images/stories/2010/06/mwmrefile.png)
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے لاکھوں روپے مالیت کے امدای سامان کے سات ٹرک متاثرہ اضلاع بھکر اور راجن پور روانہ کر دئیے گئے، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل،ملبوسات، منرل واٹر اور خشک راشن شامل ہیں،امدادی سامان کے چار ٹرک ضلع بھکر کے متاثرین سیلاب کے لیے روانہ کے گئے ہیں،جس میںتین سو خیمے، ایک ہزار کمبل،ایک ہزار
سوٹ،منرل واٹر کے ایک سو کریٹ اور خشک روٹی کے ایک سو کارٹن شامل ہیں،اسی طر ح ضلع راجن پور کے متاثرین کے لیے تین ٹرکوں میں دو سو خیمے ،ایک ہزار کمبل، پانچ سو سوٹ،منرل واٹر کے ایک سو کریٹ اور خشک روٹی کے ایک سو کارٹن بھجوائے گئے ہیں۔