قومی شیعہ کانفرنس تحفظ عزاداری کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گی

مٹھی بھردہشت گردوں نے ملک کویرغمال بنا رکھا ہے،قانون پر عملداری کے ذمہ دا ر ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں سرکاری سطح پر ملت جعفریہ کو تحفط فراہم کرنے کی بجائے عزاداری کے پروگراموں کو محدود کرنے کے مشورے دئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا اس صورت حال کے تنا ظر میں مجلس وحدت مسلمین "بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورتحفظ عزاداری "کے عنوان سے منعقد کی جانے والی قومی شیعہ کانفرنس میں ملک کے طول و عرض سے آنیوالے مذہبی تنظیموں و اداروں کے سربراہان،ماتمی جلوسوں کے منتظمین،بانیان مجالس اور دیگر زعمائے ملت جعفریہ کی تجاویز و آراءکی روشنی میں عزاداری سید الشہداءکے تحفظ کیلیے قومی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی








