کراچی:رینجرز کی دہشت گردی،دو شیعہ نوجوان شہید

20 ستمبر, 2010 15:02

Breaking_News_72کراچی کے علاقے لالو کھیت میں ڈاکخانہ کے قریب تنویر عباس کے جلوس جنازہ سے واپس آتے ہوئے شرکائے جنازہ پر رینجرز کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گذشتہ شب سہید ہونے والے چالیس سالہ تنویر عباس کی نماز جنازہ میں شریک سینکڑوں شرکاء شہید تنویر عباس کی تدفین کے بعد جلوس کی صورت میں واپس روانہ تھے کہ لالو کھیت کے مقام پر متعصب رینجرز کے دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائی کے نتیجہ میں دو شیعہ نوجوان شہید جبکہ کئی نوجوان شدید ذخمی ہو گئے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شہداء کو گولیوں کی بوچھاڑ کر کے بہیمانہ انداز میں شہید کیا گیا جبکہ دوسری جانب ذخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے تاہم ذخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

2:25 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔