کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے تنویر عباس شہید

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کے رہائشی چالیس سالہ تنویر عباس کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے اتوار کی شب فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رضویہ سوسائٹی کے رہائشی چالیس سالہ تنویر عباس رضوی ولد کاظم حسین رضوی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شہید تنویر عباس کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد نماز ظہرین رضویہ مسجد و امام بارگاہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ مولانا باقر زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں شہر بھر سے سینکڑوں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی،شہید کے جسد خاکی کو لبیک یاحسین علیہ السلام اور آہوںاور سسکیوں میں سپر ہائی وے پر قائم وادیئ حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔








