پاکستان
امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی میں صہیونی ملوث ہیں
![mwm_2](images/stories/2010/06/mwm_2.jpg)
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤںکاکہنا تھاکہ امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے سنگین سانحہ نے نہ صرف پوری امت مسلمہ کو مجروح کر دیا ہے بلکہ دنیا بھر کے غیور اور با ضمیر افراد کے جذبات کو بھی مجروح کیا ہے،انکاکہنا تھا کہ صہیونی طاقتیں اسلام کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں اور قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے پیچھے در اصل سلمان رشدی(شیطان رشدی )جیسے لوگ ملوث ہیں جو پوری دنیا میں صہیونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
رہنماؤں کاکہنا تھاکہ امریکی حکومت کا یہ دعویٰ سراسر غلط ہے کہامریکی حکومت اس میں ملوث نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت اس سنگین جرم میں شامل نہیں تو امریکی حکومت کا چاہئیے اپنے عدم مداخلت کے اس دعوے کو ٹھیک ثابت کرنے کے لئے اس سنگین جرم میںملوث جنونی اور شیطان صفت لوگوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے ،اس موقع پر رہنماؤں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 17ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو امریکا میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور توہین کے خلاف ملک بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ مرکزی مظاہرے کراچی خوجہ مسجد کھارادر،جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد،جامع مسجد حسینی سفارتخانہ ملیر ،ڈرگ روڈ سمیت دیگر اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرہ جات کئے جائیں گے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ امریکی اور صہیونی جرائم جو کہ انہوں نے قرآن کریم کے خلاف سر انجام دئیے ہیں سراپا احتجاج بن جائیں۔