کوئٹہ :شہدائے یوم القدس کا سوئم انتہائی جوش و جذبہ سے ادا کر دیا گیا

کوئٹہ میں جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر صہییونی ایجنٹوں کی دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجہ میں شہیدہونے والے ترپن سے زائد شہدائے یوم القدس کا سوئم آج بروز پیر کو کوئٹہ میں انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے ادا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر صہیونی ایجنٹ دہشت گردوں نے القدس کی یکجہتی کے لئے نکالی گئی آئی ایس او کی ریلی پر میزان چوک پر خود کش حملہ کیا تھا جبکہ کوئٹہ پولیس اور ایف سی حکام سمیت اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف)نے شرکائے ریلی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجہ میں پچاس سے زائد عاشقان بیت المقدس شہید اور دو سو سے زائد ذخمی ہو گئے تھے








