کؤٹہ:شہدائے یوم القدس کو سلام پیش کرتے ہیں

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں دھماکہ صہیونی اور امریکی ایجنٹوں کی کاروائی ہے،شدید مذمت کرتے ہیں،کوئٹہ میں دہشت گردانہ کاروائی کے باوجود پاکستانی عوام کا کراچی میں مرکزی القدس ریلی میں شریک ہونا امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کے منہ پر طمانچہ ہے،شہدائے یوم القدس کو سلام پیش کرتے ہیں۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور ہر دل دکھی ہے مگر یہ بات انتہائی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی عوام نے کراچی میں مرکزی القدس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہے اور کسی بھی طرح امریکی و صہیونی سازشوں کا شکار نہیںہو ں گے اور فلسطین کا زکی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد نہیں کروایا جا سکتا ،ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی غیور عوام کسی بھی صورت میں فلسطینی بھائیوںکو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور آج شہدائے یوم القدس کی شہادت نے اس بات کی گواہی اپنے سرخ اور پاکیزہ خون سے دے دی ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔








